وزیراعظم کا دورہ امریکہ، تفصیلی پروگرام مرتب : 23 ستمبر کو نیو یارک پہنچیں گے

وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ امریکہ کا تفصیلی پروگرام مرتب کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم 21 ستمبر کو لندن سے 23 ستمبر کو نیو یارک پہنچیں گے، جہاں وہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔

قیام امریکہ کے دوران وزیر اعظم آئی ایم ایف اورورلڈ بنک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے جبکہ بنگلہ دیش، مالدیپ اور ترکی کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

جنرل اسمبلی میں شریک سربراہان کے اعزازمیں امریکی صدرکے استقبالیہ میں بھی شرکت کرینگے، وزیراعظم شہبازشریف 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے، خطاب میں فلسطین ، کشمیر، افغانستان میں جاری دہشت گردی کی ایشوز کو اجاگر کیا جائے گا۔

دوراے امریکا کے دوران وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کرینگے۔