پارلیمانی کاروائی میں اتفاق رائے کیلئے 18 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی۔
سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، کمیٹی پارلیمانی امور کے مسائل کے حل کیلئے تجویز پیش کرے گی، خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی یکساں نمائندگی ہوگی۔
کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف شامل ہیں، پیپلزپارٹی سے سید خورشید شاہ، سید نوید قمر، ایم کیو ایم سے خالد مقبول اور امین الحق شامل ہیں، مسلم لیگ ق سے چودھری سالک حسین، آئی پی پی سے عبدالعلیم خان شامل ہیں۔
پی ایم ایل زیڈ کے اعجازالحق، بی اے پی کے خالد مگسی، نیشنل پارٹی کے پلین بلوچ شامل ہیں، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر بھی کمیٹی میں شامل ہیں، جے یو آئی سے شاہدہ بیگم، بی این پی کے اختر مینگل، ایم ڈبلیو ایم کے حمید حسین شامل ہیں۔
پختونخوا میپ کے محمود خان اچکزئی بھی شامل کئے گئے، وزیر پارلیمانی امور بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔