ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواستوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے کیس سے بری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے ٹرائل کورٹ کو ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔