مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد میں اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچ گئے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ اسد قیصر اور رؤف حسن نے مولانا فضل الرحمٰن کا استقبال کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ہے۔ سابق صدر عارف علوی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی ظہرانے میں شریک ہیں۔

صحافیوں کے ایک سوال پر جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسد قیصرنے میرے بہت کھانے کھائے ہیں اس لیے ان کے ظہرانے میں آیا ہوں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان ظہرانے میں شرکت کے لیے بنی گالہ میں واقع اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی اور رؤف حسن نے بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔

آئینی ترامیم کے لیے حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن وفود نے مولانا فضل رحمان سے ملاقات کی تھی۔ اس سلسلے میں اسد قیصر کافی متحرک رہے۔ عارف علوی بھی مولانا سے ملے تھے۔