آپ کو ہم سے بہت چھوٹی عمر میں چھین لیا گیا تھا: فاطمہ بھٹو کا والد کیلئے پیغام

سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پوتی و مصنفہ فاطمہ بھٹو نے اپنے مرحوم والد مرتضیٰ بھٹو کی سالگرہ کی مبارک باد سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

فاطمہ بھٹو نے اپنے والد کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں مرتضیٰ بھٹو نے انہیں گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرے پیارے پاپا کو 70 ویں سالگرہ مبارک! آپ کو 42 سال کی عمر میں ہم سے بہت چھوٹی عمر میں چھین لیا گیا تھا۔

فاطمہ بھٹو نے یہ بھی لکھا ہے کہ کاش آپ اپنے ہم نام میرے چھوٹے بیٹے سے مل جاتے، میرے بیٹے کے پاس آپ کی روح، آپ کی ہنسی اور مسکراہٹ ہے، ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ مرتضیٰ بھٹو پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے تھے، مرتضیٰ بھٹو کے 2 بچے فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ہیں۔