وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کسی سےمعافی نہیں مانگیں گے:شعیب شاہین

مرکزی رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کسی سےمعافی نہیں مانگیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پہلے یہ کہتے تھے چیف جسٹس کو مرضی کا بینچ نہیں بنانا چاہیے، اتحادی حکومت کے اراکین سرعام چوری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کسی سےمعافی نہیں مانگیں گے، پنجاب حکومت نےبیوروکریسی کوغلام بنا دیا ہے، پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنا دیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی کا خط بےایمانی ہے، فل کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے، یہ عدالت کی توہین کر رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ملک میں کوئی انصاف نہ ہو۔

شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ یہ کسی کوبھی نیشنل سکیورٹی کا بہانہ بنا کر اٹھا سکتے ہیں، کل سے وکلا تحریک شروع ہوچکی ہے، پورے پاکستان میں وکلا تحریک نظر آئے گی، یہ کچھ بھی کر لیں ناکام ہوں گے۔