وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ غزہ المیہ جیسے تنازعات حل ہونے تک دنیا میں استحکام نہیں آسکتا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اجتماعی کاوششیں کرنا ہوں گی۔
خواجہ آصف نے کہاکہ سکیورٹی کے مسائل نئی نسل اور امن کیلئے خطرہ ہیں، 100 سے زائد ترقی پذیر ممالک کو مواقع مہیا کرنے کیلئے عالمی نظام اصلاحات کی ضرورت ہے، عالمی برادری کے طور پر دنیا کیلئے بہتر راستہ طے کرنے میں ہمارا کردار ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ملکر کام کرنے سے محفوظ، زیادہ پرامن، جامع، پائیدار، خوشحال مستقبل حاصل کر سکتے ہیں، نئی نسلوں سے متعلق مستقبل کے حل کیلئے معاہدے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کو چاہئے کہ وہ مالی طور پر کمزور ممالک کو قرض میں ریلیف دیں، عالمی مالیاتی اداروں کو ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مالی تعاون کرنا چاہئے، پاکستان آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان گلوبل ڈیجیٹل کے ذریعے دنیا میں مواصلاتی خلا کو بھی ختم کرنا چاہتا ہے۔