آج دنیا بھرمیں جہاز رانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں جہاز رانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

مسافر بردار بحری جہازٹائٹینک اورآئل بردار سپر ٹینکر ایس ایس ٹوری کینیون کے ہولناک سمندری حادثوں نے انسانی سوچ کازاویہ بدلا،جس کے بعد قیمتی انسانی جانوں اور اثاثوں کے تحفظ کوپہلی ترجیح دی گئی۔

گذرتے وقت کے ساتھ مارپول، سولیس، ہانگ کانگ کنوینشنزپرعمل درآمد کا آغازہوا،مارپول کی 50ویں سالگرہ پچھلے سال اورسولیس کی 50سالگرہ اس سال منائی جارہی ہے 27 جولائی سن 2003 کوبحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تسمان اسپرٹ نامی آئل ٹینکرسے تیل کے اخراج کا حادثہ رونما ہوا،ت سمان پرلدے 67ہ زارٹن تیل میں سے 30 ہزارٹن سمندرمیں بہہ گیا تھا۔

آج جہازرانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد گہرے سمندروں میں مسافربردار،مال بردار،تیل وکیمیکل بردار بحری جہازوں کے محفوظ سفرجبکہ سمندروں میں درپیش متفرق مسائل کا حل تلاش کرنا اس کے تدارک کیلیے عمل اقدامات کویقینی بنانا جبکہ عالمی سطح پرشعوراجاگر کرنا ہے۔

میری ٹائم ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے مینجنگ ڈائریکٹرعدنان محمودی کے مطابق گذشتہ 26 برسوں سے پاکستانی ادارہ میری ٹائم ٹریننگ انسٹیٹوٹ جہازرانی کے جنرل پیکیج اور ایڈوانس کورسزکرواتا ہے،ایم ٹی آئی گلاسکوکالج اسکاٹ لینڈ سے منسلک ہے، ادارے میں 13 کے قریب بہترین سیمولیٹرزنصب ہیں،جن برج،کرین اورانجن سمیت دیگرسیمولیٹرزشامل ہیں۔