اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ امریکا کی دی ہوئی جرأت سے ہی اسرائیل نے غزہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حمایت جاری رہے گی تو اسرائیلی حملے بھی جاری رہیں گے۔
صدر محمود عباس نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک امریکا کا سلامتی کونسل میں تین بار غزہ میں جنگ بندی کیلئے لائی گئی قرارداد کو روکنا بے حد افسوسناک ہے۔
فسلطینی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کی پشت پناہی میں آباد کاروں کے دہشتگرد گینگ فلسطینی زمینیوں پر قبضہ کر رہے ہیں، ہم کسی صورت فلسطینی سرزمین کو نہیں چھوڑیں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں لگائے۔