نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو تقریر کیلیے آئے۔
وزیراعظم اپنی تقریر ختم کر کے مقرر کردہ نشست پر پہنچے تو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خطاب کیلیے مدعو کیا گیا، اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی وفد نے احتجاج اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی مذمت کی گئی اور اسرائیلی مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
نیتن یاہو کے ڈائس پر آنے پر پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے اقوام متحدہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اجلاس کا واک آؤٹ کیا۔