لاہور کے گردونواح اور دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور کے علاوہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی، سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے باعث بجلی غائب ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
قصہو، ننکانہ صاحب، جھنگ، صفدر آباد اور اس کے مضافات میں بھی بادل خوب برسنے سے موسم بدل گیا، گرمی سے ستائے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔