رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوعدالت کے ذریعے رہا کروائیں گے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی تحریک میں تیزی آرہی ہے، ہم نےپارلیمنٹ میں بھی آوازاٹھائی، جب کوئی جماعت کہے اپنے لیڈر کو باہر نکالیں گےمطلب بندوق سے نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کواگرجیل سےنکالیں گےتومزید مسائل پیدا ہوں گے،ہم عمران خان کوعدالت کےذریعےرہا کروائیں گے،8فروری کو قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کوقوم پر مسلط کردیا گیا، جعلی حکومت آئینی ترمیم لانا چاہتی ہے، یہ سپریم کورٹ کا انصاف کا دروازہ بھی ہمیشہ کے لیے بند کرنا چاہتے ہیں، ہم انصاف کا دروازہ بند نہیں ہونے دیں گے۔
علی محمد خان نے کہا کہ کل ہم نے بغیر لیڈرشپ کے 12 گھنٹےاحتجاج کرکےدکھایا، جب عوام نکلتے ہیں توبڑے بڑے درودیوارہل جاتےہیں،اس ملک میں انقلاب تو قوم8 فروری کو لاچکی ہے، قوم تحریک انصاف کےساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں پارلیمنٹ سے ایم این ایزکو اٹھایا گیا، ہمارے ایم این ایز پر پریشرڈالا جارہا ہے، کیا رات کےدو بجےمنہ چھپا کر ترمیم پاس ہوگی؟ کیا یہ آئینی ترمیم ہے یا بم ہے جورات کےدوبجےپھوڑنا چاہتے ہیں؟
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جسٹس منصورعلی شاہ سےکوئی توقعات نہیں ہیں، حکومت کو فکر ہے اگر الیکشن پرجوڈیشل کمیشن بن گیا تودودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےگا، بھٹو کا نواسہ ہی آئین کوتباہ کرنےکےدرپےہیں، لگتا ہےچھوٹےبھائی بلاول کوکوئی لالی پاپ دیا گیا ہے۔