کالےقانون بنا کرملک نہیں چل سکتا: شاہد خاقان عباسی

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ کالےقانون بنا کرملک نہیں چل سکتا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکمران ملک کوکس طرف لے جارہے ہیں، نوجوان مایوسی کی باتیں کر رہے ہیں، پاکستان میں احساس محرومی بڑھتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالےقانون بنا کرملک نہیں چل سکتا، آئینی ترمیم پہلےب ھی ہوتی رہی ہیں، لیکن رات کےاندھیرے میں پہلی دفعہ دیکھی، اراکین اسمبلی کوبھی آئینی ترمیم بارے پتہ نہیں تھا، یہ کونسی جمہوریت ہے؟

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا  تھا کی ایک ہی راستہ ہے کہ اس ملک کی سیاسی لیڈرشپ، جوڈیشل لیڈرشپ، فوج کی لیڈرشپ ایک ٹیبل پر بیٹھ کر آگے کے راستے کا تعین کریں اور ملک کو اس پر چلائیں۔