وزیراعظم شہبازشریف کی جنرل اسمبلی میں تقریرسب سےزیادہ مرتبہ دیکھی گئی

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہبازشریف کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے سینٹرفارپبلک اوپینین ریسرچ نے اعدادوشمارجاری کردیے ہیں جس کے مطابق  یو این آفیشل یوٹیوب چینل پروزیراعظم شہبازشریف کا خطاب سب سے زیادہ باردیکھا گیا  ، شہباز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کےجنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کوامریکی صدر سے بھی زیادہ باردیکھاگیا، امریکی صدر کا خطاب ایک لاکھ ایک ہزار، چین کے وزیرخارجہ وینگ یی کا خطاب 81 ہزار لوگوں نے دیکھا جبکہ ترکیہ کے صدر کا خطاب 51 ہزار، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا خطاب 51 ہزار لوگوں نے دیکھا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب یواین آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار بار دیکھا گیا۔دنیابھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یواین آفیشل یوٹیوب چینل پربراہ راست نشرکیاگیاتھا۔

الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پربھی وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب16 لاکھ لوگوں نےدیکھا اور الجزیرہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکاخطاب 3 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کا مقدمہ پیش کیا تھا۔