پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان پر حالیہ حملے نے اس کشیدگی میں مزید شدت پیدا کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو تناؤ کم کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات کرنے چاہئیں۔