شکارپور: کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

شکارپور کے قریب کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ  سے ایس ایچ او تھانہ بچل بھیو شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او سہراب اوڈھو ملزمان کی گرفتاری کے لیےجا رہے تھےکہ ٹاؤن چک کے کچےمیں فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر  ایس ایچ او شہید ہوگئے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے سہراب اوڈھو کی شہادت کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہےکہ پولیس  حملے میں ملوث ملزمان کو  فوری گرفتار کیا جائے۔ 

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہےکہ شہید ایس ایچ او کو  پورے  اعزاز  کے ساتھ سپردخاک کیا جائے۔

شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو کی نماز جنازہ  پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا کہنا ہےکہ  ملزمان جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔