امریکا میں سمندری طوفان ملٹن نے تباہی مچا دی،15 افراد ہلاک

امریکا میں سمندری طوفان ملٹن نے تباہی مچا دی،ہلاک افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی،درجنوں زخمی ہیں

حکام کےمطابق  اپارٹمنٹ میں پھنسےپانچ سو سےزائد شہریوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔کچھ علاقوں میں چار سو ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئیں،طوفان کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں ۔۔

گلی محلوں میں بھی پانی جمع ہے۔تینتیس لاکھ شہری بجلی سے محروم  ہیں جبکہ دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں،

اس کے علاوہ کیٹیگری 3 کے طوفان کے ساتھ شدید بارشیں بھی ریکارڈ کی گئیں ہیں جس کے سبب متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔