آئی ترمیم کے حوالے سے ہونے والےقومی اسمبلی کے اجلاس کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نےاحتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 18اور 19 اکتوبر کو احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی 18 اور 19 اکتوبر کو آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کرے گی جس کے حوالے سے پارٹی کی مرکزی قیادت جلدکال دے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر سے کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی،اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتجاج ضلعی سطح پر ہو گا یا اسلام آباد میں ہونے کیلئے مشاورت جاری ہے۔