گجرات میں پرائیوٹ و سرکاری کالجز میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ اور سرکاری کالجز 3 دن کیلئے بند رہیں گے ، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام کالجز 17 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک بند رہیں گے،ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا.