اسلام آباد: حکومت نے آئینی ترمیم قومی اسمبلی کی بجائے سینیٹ میں لائے جانے پر غور شروع کردیا۔
آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے معاملے پر حکومت نے حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب 26ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی کی بجائے سینیٹ میں لائے جانے پر غور کیا جارہا ہے، سینیٹ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔