ہر قانون سازی کیلیے کچھ مروجہ طریقہ کار ہیں، جن پر عمل درآمد ہونا چاہیئے، علی محمد خان

رہنما پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی یا سینیٹ یعنی پارلیمنٹ یہ ہوتی ہی آئین سازی اور قانون سازی کیلیے ہے لیکن ہر آئین اور قانون سازی کیلیے کچھ مروجہ طریقہ کار ہیں۔

آپ اس مقصد کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں آئینی ترامیم لے آئے، آپ نے تعامل اور مکالمہ شروع کیا ہے تو پھرمکالمے کیلیے ضروری ہے کہ بلیک میلنگ، اغوا ، دھونس اور دھاندلی نہ ہو  انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک طرف آپ ہمارے ساتھ میز پر بیٹھ کہ بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں دوسری طرف ہمارے ممبران ، ممبران کو تو چھوڑیں ان کے اہل خانہ کو اٹھا رہے ہیں اور پریشان کر رہے ہیں۔