قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے حوالے سے نمبر گیم سامنے آگیا ہے۔
آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو 224 ووٹ درکار ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اتحادیوں کے پاس 215 ووٹ موجود ہیں۔
اگر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) کے 8 ارکان ترمیم کی حمایت کریں تو تعداد 223 تک جا پہنچے گی۔
جے یو آئی ارکان کی حمایت کے بعد بھی حکومت کو آئینی ترمیم کے لیے مزید ایک ووٹ درکار ہوگا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 91 ووٹ موجود ہیں اور حکومت کی اپوزیشن کے ووٹوں پر بھی نظر ہے۔
اپوزیشن میں8 آزاد ارکان بھی موجود ہیں مگر ان آزاد ارکان میں پی ٹی آئی کی قیادت بھی شامل ہے جو سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے تھے۔