وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری، اجلاس دوبارہ طلب، 26ویں آئینی ترامیم کی منظوری لئِے جانے کا امکان

گزشتہ رات وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ 

اجلاس میں وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترامیم پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، آئی پی پی اور کابینہ ارکان کو آئینی ترمیم پراعتماد میں لیا گیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے دوبارہ ہو گا۔ جس میں آئینی ترامیم کی منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔