پی ٹی آئی احتجاج میں گرفتار خواتین کی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار تین خواتین کی ضمانت منظور کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے اٹھائیس ستمبر کے راولپنڈی احتجاج میں گرفتار تین خواتین کی ضمانت منظور کی ۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فریقین وکلاء کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے حکم دیا کہ تینوں خواتین کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے پر رہا کر دیا جائے۔ ان درخواستوں پر توفیق آصف اور شاہد محمود ایڈوکیٹس نے پیروی کی تھی۔ خواتین کو تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر پانچ سو ساٹھ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔