چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کل تمام ججز کی میٹینگ طلب کر لی

لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کل ہائی کورٹ کے تمام ججز کی میٹنگ طلب کر لی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار نے سرکلر جاری کر دیا۔

سرکلر کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے تمام ججز کل صبح ساڑھے 11 بجے میٹنگ کے لیے تشریف لائیں۔

ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل سیٹ پر موجود ججز ذاتی حیثیت میں اور دیگر بینچز کے جج ویڈیو لنک پر شامل ہو سکتے ہیں۔