حکومت کی سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کی تیاری، بل جمعہ کو پیش ہوگا

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی تیاری کرلی ، اس حوالے سے بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کی جائے گی، چیف جسٹس سمیت 23 ججز پر مشتمل ہوگی۔

ججز کی تعداد میں اضافے کا بل حکومت کی جانب سے پیش کیا جائےگا، اس سلسلے میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر بھی مشاورت جاری ہے۔

بل کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ تک توسیع کردی گئی ہے اور اراکین کوایوان میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے رواں سال ستمبر میں صدر مملکت آصف زرداری پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اب یہ قانون بن گیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔