لاہور میں سموگ، کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن

لاہور میں اسموگ کی وجہ سے کئی علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا گیا،  تعمیراتی سرگرمیوں، موٹرسائیکل رکشوں پر پابندی لگ گئی اور کمرشل جنریٹرز نہیں چلایا جاسکے گا۔

گرین لاک ڈاؤن لگائے جانے والے علاقوں میں شادی ہال رات دس بجے تک کھلیں گے، بار بی کیو اور کھلے فوڈ پوائنٹس رات آٹھ بجے کے بعد بند ہوں گے، کوئلے اور لکڑیاں جلانے والے فوڈ پوائنٹس بھی بند ہوں گے۔

ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ، کشمیر روڈ اور ایبٹ روڈ پر گرین لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

شملہ پہاڑی سے گلستان سنیما اور ریلوے ہیڈ کوارٹرز تک اور ایمپریس روڈ پر گرین لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

ڈیورنڈ روڈ سے علامہ اقبال روڈ تک اور کوئین میری کالج روڈ کے اطراف بھی گرین لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔