ایمان مزاری اوران کے شوہر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گزشتہ روز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے روٹ کے دوران بند سڑک کھلوانے کی کوشش کرنے اور پولیس سے جھگڑا کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت اوردیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔  اسلام آباد ہائی کورٹ نے کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر عبدالہادی علی چٹھہ کا انسداد دہشتگردی کی عدالت سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔