پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن میں 1035 ملزم گرفتار، 1330 مقدمات درج ہوئے، لاہور میں کارروائیوں کے دوران 73 ملزم گرفتار، 184 مقدمات درج ہوئے۔
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دے دیا۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول شاہراہوں پر سموگ کا باعث بننے والی وہیکلز کے خلاف اقدامات میں تیزی لائیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز کیمروں کی مانیٹرنگ سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے، رواں سال شاہراہوں پر زیادہ دھواں چھوڑنے پر 6 لاکھ 86 ہزار 691 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں اور کھیتوں میں آگ لگانے پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔