لاہور: شہریوں نے اسموگ سے متعلق احتیاطی تدابیر کی ماہرین کی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا

لاہور کے شہریوں نے اسموگ سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ماہرین کی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا۔

گھروں سے باہر سڑکوں، میدانوں اور پارکس میں لوگ بغیر ماسک کے گھومتے نظر آ رہے ہیں۔

ماہرین صحت نے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ اسموگ کے باعث شہری ناک، آنکھ اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال ضروری بنائیں، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تاہم اہلِ لاہور نے اسموگ ضوابط ہوا میں اُڑا دیئے۔