انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک احتجاج میں مالی معاونت پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید اور اعظم سواتی کے وکیل سہیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر راجا نوید کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔
عدالت نے 20، 20 ہزار مچلکوں کے عوض 8 مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔