فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی کھلاڑی پر گر گئی، فٹ بالر ہلاک

پیرو میں فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کھلاڑی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فٹ بال میچ مقامی ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا، طوفان کے باعث میچ روک دیا گیا

رپورٹ کے مطابق جب کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران آسمانی بجلی گرگئی۔

زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا، جبکہ ایک فٹبالر کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔