ملک میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ، قصورمیں سموگ اور دھند کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں بھی سموگ اور ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کی بات کریں تو بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع کی جا رہی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم شام / رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔