دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج دوسرا نمبر

شدید دُھند اور اسموگ کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر ہے، بھارتی دارالحکومت دہلی اس فہرست میں پہلے نمبر ہے۔

رپورٹس کے مطابق دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس رات گئے 1267 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور میں 644 کا تناسب رہا۔

لاہور کے بعد ملتان، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، اسلام آباد تیسرے، راولپنڈی چوتھے اور پشاور پانچویں نمبر پر ہے۔

اس وقت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں کی فضاؤں میں شدید دُھند اور اسموگ کا راج ہے اور بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق مختلف مقامات سے موٹرویز کو بھی بند کردیا گیا ہے، جس میں ایم 2، ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 سمیت دیگر شاہراہیں شامل ہیں۔