اسرائیل نے لبنان میں جارحیت کی انتہا کردی ہے، ایک دن میں 145 حملے کردیے گئے، اسرائیلی فورسزکی جانب سے داحیہ میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری دفاع کے مرکز پر حملے میں شہید لبنانیوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔
دوسری جانب حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حیفا میں اسرائیلی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے کرتے ہوئے اسی میزائل داغے ہیں ،جسمیں ایک ٹینک تباہ جبکہ اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
شمالی اسرائیل کے علاقے سیزریا میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر بھی حملہ گیا، گھر کے صحن میں دو بم گرائے گئے تاہم نیتن یاہو اہلخانہ سمیت گھر پر موجود نہیں تھے۔
اسرائیلی وزیردفاع کہتے ہیں کہ مخالفین تمام حدیں عبورکرچکے ہیں، اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ حملہ حزب اللہ کی طرف سے کیا گیا تھا ؟