یوکرین، روس کے خلاف دور مار میزائل استعمال کر سکتا ہے، امریکہ

امریکا نے یوکرین کو روس کے خلاف دور مار میزائل استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس کے خلاف دورمار میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق معاملے سے متعلقہ سینئر امریکی اہلکار نے بتایا یہ فیصلہ شمالی کوریا کے پچاس فوجیوں کی تعیناتی کے بعد کیا گیا۔

امریکی میزائلوں کے استعمال کی اجازت کا معاملہ کئی ماہ سے زیربحث تھا۔

 امریکی حکام کا کہنا ہے روس نے اہم اہداف کو پہلے ہی میزائل کی ایک سو نوے میل کی رینج سے باہر کر دیا ہے۔ یوکرین کا چند روز میں یہ میزائل استمال کرنے کا منصوبہ ہے۔

میزائل استعمال کرنے کی اجازت ملنے یوکرینی صدر ولادمیر زیلنسکی نے کہا کہ امریکی میزائل خود بتائیں گے وہ کیا ہیں، حملوں کی وضاحت الفاظ سے کی جا سکتی نہ اس کا اعلان کیا جاتا ہے۔