آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی گلیات پہنچ گئی

گزشتہ روز پورے پاکستان کے شہر اسلام آباد سے شروع ہونے والا  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دورہ ٹیکسلا ، ہری پور، خان پور اور ایبٹ کے بعد گلیات پہنچ گیا۔ 

گزشتہ رات آئی سی سی چیمپئن ٹرافی معروف سیاحتی مرکز نتھیا گلی پہنچی تھی، آج مختلف مقامات پر تقریب رونمائی جاری ہے، گورنمنٹ ہائی سکول نتھیا گلی اور کالاباغ میں تقریب رونمائی ہو چکی ہے۔

آئی سی سی ٹرافی کچھ دیر میں چرچ پارک نتھیا میں پہنچے گی، بعد ازاں ایوبیہ اور خانسپور میں تقاریب رونمائی ہوں گی، آئی سی سی ٹرافی کی دو بجے مال روڈ مری پر تقریب رونمائی ہو گی، تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔