انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 315 رنز کا ہدف دے دیا۔
متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 94 کے مجموعی اسکور پر گری جب عثمان خان 41 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 277 کے رنز پر گری۔
شاہ زیب خان 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی تیسری وکٹ محمد ریاض اللہ کی گری، انہوں نے 106 رنز بنائے۔ فہام الحق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیتنے کے لئے 315 رنز کا ہدف دیا۔