انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بورڈ میٹنگ دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) اور بھارتی بورڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 پر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے جس کے باعث آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے جو 5 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں بورڈز حکومتوں کی گائیڈ لائنز کے مطابق فیصلے کرکے آئیں گے اور میٹنگ میں دونوں فریقین دو ٹوک باتیں کریں گے۔
اگر نیا فارمولا پہلے مان لیا گیا تو آئی سی سی اجلاس نہیں ہوگا۔
پارٹنر شپ فارمولا کے تحت آئی سی سی فائنل کال دے گا۔