آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد بجلی مزید 5 روپے تک سستی ہوگی، وزیر توانائی

وزیر توانائی اویس لغاری نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزید سستی ہو گی۔وزیر توانائی اویس لغاری نے ایف پی سی سی آئی کو بجلی سہولت پیکج پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم معاہدوں پر قائم ہیں لیکن آئی پی پیز کی مشاورت سے معاہدے تبدیل کریں گے۔اویس لغاری نے کہا کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہو چکے اور 11سے بات جاری ہے، بیگاس کے پاور پلانٹس کے ساتھ بھی معاہدہ ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو بتایا اتنی مہنگی بجلی پیدا کریں گے تو لیگا کون؟ زراعت پر بھی اب 45 فیصد ٹیکس لگ گیا ہے اب ہم بھی ٹیکس میں حصہ ڈالیں گے۔وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی کہا معیشت کا دارومدار پاور سیکٹر پر ہے مہنگا سستامال منگوا کر انڈسٹری نہیں چل سکتی۔