پختونخوا کی بگڑی صورتحال پر بلاول متحرک، گورنرکے پی طلب

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں امن وامان کے معاملے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری متحرک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اسلام پہنچ گئے جہاں انہوں نے گورنرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو طلب کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے فیصل کنڈی کو صوبے میں امن وامان کے حوالے سے متعلق بریفنگ کے طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ کے پی کے ضلع کُرم میں حالیہ دنوں کے دوران دو گروپوں میں تصادم کے باعث مجموعی طور پر ایک سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اٹھارواں اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ کُرم میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم سے ایک سو تینتیس افراد جاں بحق اور ایک سو ستتر زخمی ہیں۔