57 فیصد پاکستانی اسموگ کے خاتمے کیلئے اپنی صوبائی حکومتوں کے کردار سے مطمئن، 21 فیصد آبادی مطمئن نہیں

ملک میں آدھی سے زیادہ آبادی اسموگ کے خاتمے کیلئے اپنی حکومتوں کے کردار سے مطمئن نظر آئی۔

اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ 57 فیصد پاکستانی اسموگ سے نمٹنے کیلئے اپنی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

ادھر سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی 21 فیصد آبادی مطمئن نظر نہیں آئی۔

سروے میں پنجاب سے شامل 60 فیصد افراد نے اسموگ کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بلوچستان سے 61 فیصد، خیبرپختونخوا سے 53 فیصد اورسندھ سے سروے میں شامل 52 فیصد افراد نے اسموگ کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کے کردار سے مطمئن ہونے کا کہا۔