پی ٹی آئی کا ووٹر اس کے ساتھ کھڑا ہے، علی محمد خان

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں ڈسکشن اس سے آگے بڑھ چکی ہے، پارٹی کی انٹرنل ڈبیٹ ہے جو اندر ہوگی خود احستابی بھی ہوگی لیکن اس وقت سب سے بڑا مدعا یہ ہے کہ 25 کروڑ کے اس جوہری ملک میں جہاں بنیادی شخصی آزادیاں اور انسانی حقوق برائے نام کے ہیں.

انھوں نے کہاکہ ان شاء اللہ اللہ کے حکم سے خان صاحب بھی باہر آ جائیں گے حکومتوں کا بھی فیصلہ ہو جائے گا کہ اس مینڈیٹ کا کیا ہونا ہے جو چرایا گیا اس ظلم کا کیا ہونا ہے لیکن جن گھروں میں لاش گئی ہے اس کا تو کوئی مداوا نہیں ہے ان چیزوں پر بات ہونی چاہیے.