وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ صارفین کیلئے فری سولر پینل اسکیم کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے ایک لاکھ صارفین کے لئے فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ فری سولر پینل اسکیم کا مقصد عوام کومہنگی بجلی سے مستقل ریلیف فراہم کرنا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فی یونٹ 14روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73لاکھ صارفین مستفید ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لئے ہی خرچ ہوں گے۔

صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سو لر پینل اسکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی ایم پنجاب فری سو لر پینل اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے، اس سکیم کے تحت ماہانہ دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت فراہم کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 100 یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے 52019 صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیاجائے گا جبکہ 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت دیاجائے گا۔

پنجاب کے صارفین فری سو لر پینل اسکیم کے لئے 8800 پرایس ایم ایس بھیج کر بھی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی، سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم میں شفافیت کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔

فر ی سو لر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او ررہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی، سولر پینل او ر انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔