روس کی جانب سے ایران کے راستے پاکستان تک ٹرین سروس شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تفتان کوئٹہ ریلوے کی حالت مخدوش ہے جس کے باعث مال بردار ٹرینیں 30سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن کواپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپ گریڈ یشن پر 700ملین ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے۔