ملک بھر میں سردی کی لہر، سب سے کم درجہ حرارت کہاں ریکارڈ کیا گیا؟

کراچی سمیت ملک کے طول و ارض سردی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

کراچی میں شدید گرمی گزرنے کے بعد بلآخر موسم نے کروٹ لی اور شہریوں نے طویل انتظار کے بعد گرم کپڑے نکال لیے ہیں۔

شہر میں روزانہ درجہ حرارت میں کمی محسوس کی جارہی ہے جہاں رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ رات سب زیادہ سردی اسکردو میں  ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ منفی 11 ڈگری تک گرگیا۔

ادھر کوئٹہ اور مالم جبہ میں منفی 4 ، زیارت منفی 3 جب کہ مری میں پارہ منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  آج صبح سویرے اسلام آباد کا درجہ حرارت 3 ، لاہور 6، پشاور 7 اور کراچی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔