محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ ملک میں رواں موسم سرما کے دوران مجموعی طور پر معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران خشک سردی رہے گی اور صوبے میں رواں ماہ بارش کا امکان نہیں ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا جس سے صوبے کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف ہوسکتی ہے تاہم جنوری میں معمول سے کم بارشوں ہوں گی۔