انصاف میں تاخیر اصل میں ناانصافی ہے: یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر اصل میں ناانصافی ہے، پاکستان میں انصاف کا حصول بہت مشکل ہے۔

ملتان میں جامعہ بہاؤ الدین زکریا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے یہاں مقدمات کئی کئی سال التواء کا شکار رہتے ہیں، قانون شہریوں کے حقوق کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اے آئی کے استعمال سے کروڑوں لوگوں کو انصاف بر وقت اور سستا انصاف میسر آ سکے گا،انہوں نے کہا کہ اے آئی کو لیگل سسٹم میں لانے کے لیے پہلے اس کی تربیت لازمی ہے، ٹیکنالوجی تنہا کچھ نہیں کر سکتی، ہمیں مضبوط اداروں کی ضرورت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سی پیک کے تحت خطے کو اسپیشل اکنامک زون کا منصوبہ دیا، میرے خطے کو محروم رکھا جائے تو میں خاموش نہیں رہتا۔