سرکاری سکیم: عازمین حج کو دوسری قسط کے اخراجات27 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

سرکاری سکیم کے تحت کامیاب عازمین حج کو دوسری قسط کے اخراجات 27دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان نے کہا کہ کامیاب ریگولر سکیم عازمین حج دوسری قسط مبلغ 4 لاکھ (مع اختیاری اخراجات قربانی/2/3 بیڈ) 19 تا 27 دسمبر متعلقہ بینک میں جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ شیڈول سے کم درخواستیں وصول ہونے پر وزارت مذہبی امور نے درخواستیں جمع کرانے والے تمام عازمین حج کو اہل قرار دے دیا ہے۔