ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کیلئے 11 رکنی ٹاسک فورس کا قیام: فریم ورک سفارشات، شہری منصوبہ کی پالیسیوں اور عملی اقدامات پر تجاویز دی جائیں گی

وزیراعظم شہباز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کےلیے 11 رکنی ٹاسک فورس بنادی، جو شعبے کےلیے قابل عمل ٹیکسیشن نظام تجویز کرے گی۔

اعلامیے مطابق وزیراعظم کی بنائی گئی ٹاسک فورس کے چیئرمین وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ہوں گے، دیگر ارکان میں وزیر خزانہ، وزیر مملکت ریونیو، چیئرمین ایف بی آر، ڈائریکٹر جنرل ویلفیئر شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ٹاسک فورس ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کےلیے فریم ورک کی سفارشات، شہری منصوبہ کی پالیسیوں اور عملی اقدامات پر تجاویز دے گی۔

اعلامیے کے مطابق ٹاسک فورس ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن سیکٹر کےلیے قابل عمل ٹیکسیشن نظام تجویز کرے گی اور ایک ماہ میں وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔